پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا رہے گا: عاصم افتخار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا رہے گا جو اختلافات کے خاتمے اور امن کے ذریعے تنازعات کے حل کو فروغ دیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازعات خواہ عالمی سطح پر ہوں، یوکرین میں ہوں یا کسی اور خطے میں، ان کا حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ احتیاط، کشیدگی میں کمی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کا چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری ناگزیر ہے اور یہی عالمی امن کے قیام کی بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں