ملکی حالات کے پیش نظر پیٹرول پمپس بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملکی موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال پیٹرول پمپس بند نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

عبدالسمیع خان کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا، جس میں پیٹرول پمپس بند کرنے یا آئندہ لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے اپنے مطالبات پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں