لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے24 سے 30 مارچ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش، آندھی اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے، جہاں 25 اور 26 مارچ جبکہ 28 اور 29 مارچ کو مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


