لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بھر میں مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کا مقصد توانائی کی بچت، نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پابندی کے تحت تمام کاروباری مراکز مقررہ وقت پر بند کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جبکہ تاجروں سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔


