صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر نے قومی پرچم کو بلند کیا، جبکہ سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن سہیل انور سیال سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

تقریب میں ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں