لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے لاڑکانہ کے میئر انور علی نواز لوہر نے نوڈیرو بھٹو ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میئر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور فریال تالپور کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر میئر لاڑکانہ نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے میئر لاڑکانہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کریں اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ملاقات کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے۔


