اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طبی معائنے کے بعد تیسرا اینٹی وی جے ایف انجیکشن لگا دیا گیا ہے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال میں قائم میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے لگایا گیا اور آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور طے شدہ پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق انجیکشن کے بعد بانی پی ٹی آئی کی حالت اطمینان بخش رہی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور آئندہ بھی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔


