بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی فضائی حدود میں بھارت کی پروازوں کے داخلے پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بدھ کی دوپہر اس ضمن میں نوٹم جاری کیا۔

نوٹم کے مطابق انڈین ائیرلائنز، بھارتی فوجی طیارے، اور بھارت میں رجسٹرڈ یا بھارتی آپریٹرز کے زیر استعمال طیارے 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی فضائی حدود پر یہ پابندی 23 اپریل 2025 سے نافذ تھی، اور نئے نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی بندش مکمل ایک سال مکمل ہونے پر 23 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔

اس پابندی کے نتیجے میں بھارت کی یومیہ 200 سے زائد کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ طویل فاصلے پر مختلف ممالک میں نئے اسٹاپ قائم کرنے اور مسافروں کی غیر ملکی ایئر لائنز پر شفٹنگ کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں