سی ڈی اے ملازمین کی عید الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج، ہزاروں ملازمین کی شرکت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سی ڈی اے کے ملازمین نے عید الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں ادارے کے ہزاروں ملازمین نے حصہ لیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ عید الاؤنس فوری طور پر ادا کی جائے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں حصہ لے سکیں۔ احتجاج کے دوران ملازمین نے انتظامیہ سے ملاقات کی کوشش کی اور مطالبات پر توجہ دینے کا کہا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی جواب سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں