انسداد دہشت گردی عدالت میں اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا اور وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ملزمان کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت کو 3 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں