بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ لارجر بینچ کے احکامات کے مطابق فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے وکلا کی ملاقات بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے، جبکہ ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو باضابطہ طور پر میڈیکل بورڈ کا حصہ بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

عدالت نے اس امر پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ تمام تحفظات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں