اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہے اور پٹرولیم قیمتوں سے متعلق تمام فیصلے عالمی مارکیٹ اور مالی تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔


