اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شہباز شریف چند گھنٹوں کے سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم نے یہ دورہ شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا ہے۔ دوران دورہ، شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال اور دوطرفہ مفادات کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق یہ دورہ چند گھنٹوں کا ہے اور وزیرِ اعظم کی واپسی اسی دن متوقع ہے، جبکہ ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات پر زور دیا جائے گا۔


