50

ڈیفنس میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے جوڑا گرفتار

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) تھانہ درخشاں پولیس کی کارروائی، فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، مرد و خاتون گرفتار، درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بخاری کمرشل، فیز VI، ڈی ایچ اے کراچی میں چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران ایک مرد اور ایک خاتون کو قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان: 1۔ محمد حسنین ولد عابد قریشی
2۔ ثناء زوجہ عتیق
ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ نمبر 169/2026 بجرم دفعات 294/34 تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں