**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو):** وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے افغانستان کی حالیہ جارحیت کے جواب میں جاری ‘آپریشن غضبِ حق’ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 182 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 31 اہم چیک پوسٹوں کا کنٹرول پاکستانی سیکورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ آپریشن کے دوران افغان طالبان کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں، جبکہ پاک فضائیہ نے سرحد پار افغانستان کے اندر 46 مختلف مقامات پر انتہائی مؤثر فضائی کارروائیاں کیں جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔
—
قومی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر مستند خبروں کے لیے آزاد صحافت کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں حقائق پر مبنی رپورٹنگ جاری رکھنے میں مدد دیتا ہے: [hrnww.com/support-us](https://www.google.com/search?q=http://hrnww.com/support-us)


