لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملازمین کی 89 چھٹیوں کی منظوری کے لئے نئے قواعد جاری کردیے گیے ، اب گریڈ 17 تک کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تدریسی اسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی عملے کی چھٹیوں سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت سینئر ڈاکٹروں کی چھٹیوں کی منظوری کے اختیارات اسپتال انتظامیہ سے واپس لے لیے گئے ہیں۔
نئے قواعد کے تحت ٹیچنگ اسپتال گریڈ 17 تک کے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 89 دن کی چھٹی کی منظوری دے سکیں گے۔ تاہم سینئر رجسٹرار سے لے کر پروفیسرز تک کی چھٹیوں کی منظوری اب محکمہ صحت پنجاب کے حکام دیں گے۔


