موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی مہلت ختم ہونے میں 2 دن باقی رہ گئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ میں 5 مارچ تک توسیع کر دی ہے، وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کے لیے دی گئی۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 5 مارچ تک اپنی موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، جہاں مختلف سینٹرز پر 24، 12 اور 8 گھنٹے کی شفٹوں میں کام جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 928 موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگائے جا چکے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 2 ہزار 69 بائیکس پر ٹیگ نصب کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 38 ہزار 80 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ M-Tag کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں، بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے۔ تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں