اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر کی گئی دو متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیل پر موجود اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر موجود اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی منظور کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلاء اور عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔


