اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آج پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی خواتین قائدین، محترم عمران خان اور محترمہ بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ (Toshakhana) کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے موجود رہیں۔
پارٹی کی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر مرکزی کابینہ کی ممبر و نایب صدر صبا افضل، اسلام آباد ریجن کی صدر میمونہ اور دیگر بہادر خواتین رہنما بھی شریک ہوئیں اور بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
یہ خواتین ہر منگل اڈیالہ جیل میں عمران خان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات کے دن بھی حوصلہ، تعاون اور وفاداری کی زندہ مثال پیش کرتی ہیں۔ چاہے اسلام آباد ہائی کورٹ ہو یا سپریم کورٹ آف پاکستان، عمران خان کے ہر مقدمے کی سماعت پر ان خواتین کی منظم اور پرجوش موجودگی ان کے غیر متزلزل عزم کی واضح ترجمان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی جرات، استقامت اور نظریاتی وابستگی اپنے قائد کے لیے میدان عمل میں کھڑی رہ کر پارٹی کے نظریے سے ان کی بے لوث کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت فراہم کرتی ہے۔


