سپریم کورٹ: صرف قبضہ یا طویل عرصہ زمین رکھنے سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ زمین کی ملکیت صرف قبضہ یا طویل عرصہ زمین رکھنے سے ثابت نہیں ہوتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ زبانی معاہدہ ثابت کرنے کے لیے تاریخ، وقت، مقام، شرائط اور گواہان کی تفصیل لازمی ہے۔

عدالت نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے کی بنیاد پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق، زمین کی ملکیت کے دعوے کے لیے ثبوت کا معیار واضح اور مضبوط ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی تنازع میں قانونی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں