نگہبان رمضان کارڈ کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والا گرفتار، ضلعی انتظامیہ کا سخت ایکشن

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)آصف رضا نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان کارڈ کی رقم سے کسی بھی غیر قانونی کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو فراہم کیے جانے والے ریلیف فنڈز میں ناجائز مداخلت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

ان کی ہدایات پر پولیس اسٹیشن کلیانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو نگہبان رمضان کارڈ کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کرنے پر موقع پر گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ہدایت کی کہ اس نوعیت کی تمام شکایات کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت ہر حال میں محفوظ اور شفاف رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں