لاہور جنوبی چھاؤنی میں رشتہ دکھانے کے بہانے بلا کر دو بہنوں سے مبینہ زیادتی، تین ملزمان گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں دو سگی بہنوں کو مبینہ طور پر رشتہ دیکھنے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے لڑکیوں کو اعتماد میں لے کر گھر سے بلایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ الزام ہے کہ ملزمان نے انہیں نشہ آور چیز پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے موبائل فونز فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں