58

عنبرین جان چیئرپرسن پیمرا مقرر، صدارتی نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) صدرِ مملکت نے عنبرین جان کو باضابطہ طور پر چیئرپرسن پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

عنبرین جان اس سے قبل وزارتِ اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وہ ڈی جی ریڈیو پاکستان، ڈی جی ای پی ونگ سمیت وزارتِ اطلاعات کے متعدد کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عنبرین جان کی تقرری کو ان کے وسیع انتظامی تجربے اور میڈیا امور پر گہری دسترس کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں