44

منشیات کیس میں‌ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ملزم ساحر کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔ ملزم کے وکیل کے مطابق ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔ عبوری چالان کے مطابق ملزم نے منشیات کی فروخت شدہ رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگوانے کا اعتراف کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں