48

پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالی، بھارت میں واویلا: نہ چاہتے ہوئے بھی ملاقات ہوگی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں پاکستان کے فیصلے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی اور بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان سے ہاتھ ملانا اور گلے ملانا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان نے سفارتی اور اسٹریٹیجک انداز میں بنگلادیش کو بھی اپنے موقف میں شامل کر لیا اور کمزور ہوتے ہوئے بھی اپنی شرائط منوانے میں کامیابی حاصل کی، جسے بھارت کی بے عزتی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف کے اشارے کا بھی حوالہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں