راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ کے حکم پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے اور انہیں بانی پی ٹی آئی تک مکمل رسائی دی گئی۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک وہ کچھ نہیں بتائیں گے اور ان کی ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔
یہ ملاقات سپریم کورٹ کے حکم کے تحت بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قانونی حقوق کی مکمل جانچ کے لیے کی گئی۔


