اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سیاستدان شرمیلا فاروقی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ریاست کو للکار رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں “کر لو جو کرنا ہے”۔
شرمیلا فاروقی نے سوال کیا کہ اگر کوئی رکن قومی اسمبلی کم عمری کی شادی جیسے حساس مسئلے کو چیلنج کرے تو اس کی کیا سزا ہوگی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے بیانات پر قانونی کارروائی اور سزا دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور قانون کی بالادستی ہر شہری کے لیے لازمی ہے اور کوئی بھی شخص اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔


