پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہیں، وہاں حالات کے بہتر ہونے کے بعد اختیارات پولیس کو منتقل کیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے علاقے میں قانون کی بالادستی اور امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیصلہ وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان مستقل اور مربوط حکمت عملی کے تحت کیا گیا، تاکہ علاقے میں سیکیورٹی اور انتظامی معاملات بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔


