79

سندھ اسمبلی میں شراب پر پابندی کی قرارداد مسترد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ اسمبلی میں شراب پرمکمل پابندی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد ایوان نے بحث کے بعد مسترد کر دی۔ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی تھی، تاہم صوبائی حکومت نے اس کی مخالفت کی۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، جس کے پیش نظر حکومت اس تجویز کی حمایت نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے مختلف قانونی، سماجی اور انتظامی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

اسمبلی میں قرارداد پر تفصیلی بحث کے بعد اکثریتی رائے سے اسے مسترد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں