61

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ٹیکسی اور بائکیا کے خلاف سخت کارروائی شروع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اب شہر میں بغیر رجسٹریشن والی آن لائن ٹیکسی اور بائکیا سروسز کی سخت نگرانی اور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی باضابطہ رجسٹریشن لازمی ہوگی، اور جمع شدہ معلومات اسلام آباد پولیس کے لیے بھی دستیاب ہوں گی۔ رجسٹریشن فارم پر ڈرائیور کو لازمی طور پر مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا ہوں گی۔ مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر سواری لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل سے یہ رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بائکیا اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں