لندن(ایچ آراین ڈبلیو)مشہوربرطانوی ریپراورگلوکار سینٹرل سی نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہونے کی تصدیق کی۔
27 سالہ فنکار، جن کا اصل نام اوکلی نیل سیزر-سو ہے، نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا۔ اس موقع پر ان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی۔
سینٹرل سی نے اپنے روحانی سفر کی تفصیلات زیادہ بیان نہیں کیں، تاہم ماضی میں ان کی سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر مداحوں میں قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔
سینٹرل سی نے 2023 میں ریلیز ہونے والے گانے ’ٹو مچ‘ کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں موسیقی کیریئر کا آغاز کیا اور 2024 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔


