اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا، جو کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھا۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ خودکش حملہ آور نوشہرہ سے اسلام آباد پہنچا، اور اب ان کے رشتے داروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت براہ راست جارحیت کرنے کی ہمت نہیں کرتا، لیکن اپنی پراکسیز اور افغانستان کے ذریعے پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


