57

اسلام آباد دھماکے کے بعد امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے نیا سیکیورٹی الرٹ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کا دوبارہ جائزہ لیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا سے پاکستان کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں اور کم نمایاں رہیں۔

الرٹ میں زور دیا گیا کہ امریکی شہری ہر وقت اپنے شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں