سندھ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ماڑی پور ٹاون میں پولیو مہم

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) پولیو فری ماڑی پور ٹاون ، سندھ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ماڑی پور ٹاون میں پولیو مہم، جس کا آغاز میونسپل کمشنر جاوید قمر صاحب نے ماڑی پور گریکس ہیلتھ آفس یو سی میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ہیلتھ افیسر اور ماڑی پور ٹاؤن کے دیگر افسران اور متعلقہ یو سی کے وائس چیئرمین بھی موجود تھے
میونسپل کمشنر جاوید قمر نے کہا کہ یہ خطرناک مرض ہے جس کی وجہ سے بچے زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں جو کہ پوری انسانیت اور والدین کے لیے ایک دکھ اور تکلیف کا باعث ہوتا ہے اور اس حوالے سے سندھ گورنمنٹ نے ملک کے نونہالوں کو صحت مند زندگی فراہم کرنے اور ان کو محفوظ بنانے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے جس میں سے ایک عمل پولیو کے قطرے پلانا بھی ہے اس حوالے سے ہمارے چیئرمین ہمایوں محمد خان کی جانب سے ہمیں سختی سے ہدایت ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کا کمپرومائز نہیں ہونا چاہیئے اور اس مہم میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے اس کو کامیاب بنائیں اور لوگوں کو پولیوں کے قطروں کی اہمیت اور فوائد کے حوالے سے باقاعدہ آگاہی مہم بھی چلائیں تاکہ عوام اور والدین کو ان قطروں کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے اور وہ بڑھ چڑھ کر اس مہم میں شریک ہوں ہمارے چیئرمین ہمایوں محمد خان اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہیں مزید اس موقع پر میونسپل کمشنر صاحب نے کہا کہ ہماری پوری کوششیں ہیں کہ کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے اور ماڑی پور ٹاؤن کے تمام بچے ایک صحت مند زندگی گزار سکیں اور اس موذی مرض سے محفوظ رہیں یہ بچے انے والے کل کو ہمارا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی ہمارے ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے لہذا ان کو ناصرف صحت مند ماحول دینا بلکہ ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں