حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوریؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت ہے، تو پھر ان کی اتباع کرنا ضروری ہے جو اتباع رسول اختیار کرتا ہے وہ ولایت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہو جاتا ہے جوجتنازیادہ اتباع رسول ﷺ اختیار کرے گا ولایت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگا حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒکی پوری زندگی اتباع رسول ﷺ میں گزری آپ علم وعرفاں کی بلندی پر پہنچے اور علم ظاہر و باطن دونوں میں کمال حاصل کیا۔ آپ نے اپنے مرشد گرامی حضرت شاہ رکن الدین الوریؒسے علم کی گہرائیوں کو سمجھا اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوریؒ نہ صرف ایک عظیم عالم تھے بلکہ ایک عارف کامل بھی تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کو علم و عمل اور روحانیت کے عظیم اصولوں کے مطابق گزارا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ محمد رکن الدین الوری ؒ کی علمی یادگار رکن الاسلام جامعہ مجددیہ سے فارغ التحصیل علماء خطباء،حفاظ اورقراء دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں جامعہ ازھر مصر کی شاخ کراچی میں علم کے چراغ روشن کررہی ہے اسی طرح پنجاب محمودآباد میں جامعہ زبیربن محمود علم کے متلاشوں کی پیاس بھجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ایک وقت میں علم و عرفان کا مرکز تھا، جہاں سے علم و حکمت کے چشمے پھوٹا کرتے تھے، مگر بدقسمتی سے جاہل پیروں کی وجہ سے سندھ کی گدیوں کی حالت اب ویران ہو چکی ہے انہوں نے سندھ کی گدیوں کی احیاء اور ان کے حقیقی مقصد کے احیاء کی طرف توجہ دلائی تاکہ یہاں سے علم و عرفان کا اصل پیغام پھر سے دنیا تک پہنچ سکے۔انہوں نے کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحے میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنے والے افراد کو صبر کا دامن تھامنا چاہیے۔ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو بہترین اجر دیتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دکانداروں اور متاثرہ افراد کی فریاد سنیں اور ان کے نقصانات کا فوری ازالہ کریں۔عرس کی تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن صاحبزادہ عزیر محمود الازھری،صاحبزادہ فائز محمود الازھری،ڈاکٹر مسرور احمد مسعودی نے بھی خطاب کیا عرس کی تقریب میں پیر آغا فضل ربی،پیرآغا فضل الرحمن مجددی،حکیم ظہیر احمدنقشبندی، آستانہ عالیہ ستیانی شریف کے سجادہ نشین پیر غلام محمد سوھو،درگاہ لواری شریف سے نور اللہ قریشی،درگاہ مکلی شریف پیر غلام رضوانی،درگاہ ویہڑ شریف سے آغا فقیر محمد جان،آغا شفیق جان اور،مفتی خلیل جان،پیر قطب الدین درگاہ امینانی شریف،پیر غلام مجددی سرہندی درگاہ مٹیاری سے،مرشد آباد سے پیر غلام حبیب،علامہ حسان الہیٰ قادری،شیخ عبداللہ مدنی،سید عقیل انجم قادری،مولانا محمد اسلم لانگاہ ناظم علی آرائیں،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری احمد علی سعیدی،خالد حسین عطاری،محمد عابد قادری،صغیر احمدقریشی سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات علماء مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی رکن الاسلام کے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستار بندی کی گئی آخر میں دوردو سلام چادر پوشی کے بعد ملک کے استحکام ترقی خوشحالی،فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔


