حج کے لیے سعودی ویزے کے بائیو میٹرک کی اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزارت مذہبی امورنےسعودی عرب کےحج ویزے کے بائیو میٹرک کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ترجمان وزارت نےبتایا کہ حج کےعازمین گھربیٹھے”سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر سکتے ہیں۔ حج ویزہ حاصل کرنے کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، اور اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور سعودی تاشیر سینٹرز کی تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں