10 سالہ بچے کے گلے پر پتنگ کی ڈور لگنے کا واقعہ، ڈی آئی جی آپریشنز کا سخت نوٹس

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ویلنشیاء ٹاؤن میں 10 سالہ مصطفی آفندی کے گلے پر پتنگ کی ڈور لگنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ گزشتہ شام تقریباً 5 بجے پیش آیا، جس کے فوری بعد زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی امداد کے بعد بچہ شام تک خطرے سے باہر ہو گیا اور ڈسچارج کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی نشاندہی کی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے شہر بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی مکمل طور پر ممنوع ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی جان لیوا جرم ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں