لاہور پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ایوان میں منعقد ہوئی، جس میں تمام اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام موجود تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں لاہور سے منتخب رکن اسمبلی ملک شفیع کھوکھر اور ڈیرہ غازی خان سے منتخب رکن اسمبلی اسامہ عبدالکریم شامل ہیں۔اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین کو عہدے کی ذمہ داریوں اور عوام کی خدمت کے لیے ایمانداری اور دیانتداری کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں