52

میئر کراچی نے مرتضٰی وہاب نے شہرمیں غیرقانونی طورپر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لےلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی نے مرتضٰی وہاب نے شہرمیں غیرقانونی طورپر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے ترجمان میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میٹرروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام شاہراہ پر درخواست کاٹنےوالوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

اس حوالے سے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، درخت کاٹنا جرم ہے ،کسی کو بھی ماحول دوست درختوں کی کٹائی کی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا رہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام پارکوں میں اربن فاریسٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں