کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شادابرضا نقشبندی سےمرکزاہلسنت پرسربراہ صراط مستقیم پاکستان کے کنز العلماء علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی ومذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سانحہ گل پلازہ پر افسوس اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نےکہا کہ ملکی ومسلکی معامالات ومسائل کوحل کرنےکیلئےہمایک پیج پر ہیں، پاکستان کا باڈر بھارت اور افغانستان سے لگتا ہے یہ دونوں اس وقت شعلوں کی زد میں ہیں،اہلسنت کے کارکنان کی ایک کثیر تعداد جیلوں میں ہے ان کا کوئی جرم نہیں انہیں بے گناہ قیدی بنایا گیا ہے،اسلام پیدا ہوتا ہے ہر کربلا کے ساتھ سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے شہادتوں کے نذرانے دیئے گئے وہ راہ حق میں شہید ہوئے ان کا خون رنگ لائے گا اہلسنت کو مزید تقویت پہنچے گی،اہلسنت کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے پاکستان سنی تحریک کے حقوق اہلسنت کے تحفظ کی امین ہے،پاکستان کو فتنوں اور انتشار سے بچانے کیلئے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، اہلسنت کی تعلیمات اسلام کی حقیقت اور امن ومحبت کو فروغ دیتی ہیں،اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جائے اس وقت بھی کئی علماء وکارکن اہلسنت بے قصور جیلوں میں بند ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے،سانحہ گل پلازہ نہایت افسوسناک ہیں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر عملی روک تھام کی جائے،سانحہ گل پلازہ میں جو لوگ لاپتہ ہے اس میں انتظامیہ کی غفلت نظر آرہی ہے، اس طرح کے سانحہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی ریسکیو اور جدید مشینری اور ہیلی کاپٹر کا استعمال ہونا چاہیے تھا جو کہ نہیں کیا گیا، اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ حکومت خاطر خواہ تعاون نہیں کررہی حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی اور ان کی مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،سانحہ گل پلازہ کی بحالی کیلئے جو بھی کمیٹی بنی ہے تعمیر کیلئے متاثرین کی امدادکیلئے انہیں واچ کیا جائے،کہیں ایسا نہ ہو کمیٹی ایسے لوگوں کو فائدہ پہنچادے جو متاثر ہی نہیں ہے،حقیقی متاثرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے اورانہیں مکمل تحفظ دیا جائے،کنزالعلماء علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ہمراہ آنے والے علماء کو مرکز اہلسنت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان سنی تحریک حقوق اہلسنت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اپنے شہداء کے مشن سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری محمد شاہد غوری،مفتی ڈاکٹر زین محمد،مفتی شاہد عمران جلالی،مرکزی رہنماؤں محمد شزہاد قادری،محمد آفتاب قادری،محمد سلیم قادری،محمد زاہد حبیب قادری،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،علماء بورڈ کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی،علامہ محمود قادری کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان ودیگر موجود تھے۔
113


