کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میںا یئرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس اور دہشتگردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری کا کیس
عدالت نے نجی بینک کے ملازم بلال کی درخواست ضمانت کا مختصر فیصلہ سنادیا
عدالت نے ملزم بلال کی درخواست ضمانت منظور کرلی
عدالت کا ملزم بلال کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم
ملزمان کے خلاف دہشتگردوں کی فنڈنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا ہے، پراسیکیوشن
ملزمان نے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی میں سہولتکاری کی تھی، پراسیکیوشن
ملزم بلال نجی بینک کا ملازم ہے، پراسیکیوشن
مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب اور رحمان گل مفرور ہیں، پراسیکیوشن


