کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ٹیم نے کورنگی کاز وے برج پروجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں معیار، شفافیت اور پبلک انفراسٹرکچر اسکیم کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل الطاف حسین ساریو کی قیادت میں مانیٹرنگ ٹیم میں انجینئر اورنگزیب وسسٹرو (آر ایم ای او کراچی) اور انجینئر عمران میمن بھی موجود تھے۔ ٹیم نے انجینئر جنید صدیقی، انجینئر کامران اور انجینئر منہاج الدین نصری پر مشتمل تعمیراتی ٹیم کے ساتھ مل کر پل کی تعمیراتی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا۔
کورنگی کاز وے پل 6,135.146 ملین روپے کی منظور شدہ لاگت سے زیر تعمیر ہے۔ پائیدار مواد کی جانچ کے لیے شمٹ ہیمر کے ذریعے نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹنگ کی گئی اور پل کی لمبائی، چوڑائی، وسط اور فٹ پاتھ کی مجموعی پیمائش 1.4 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایم ای سی کی رپورٹ کے مطابق منصوبے پر 96 فیصد فزیکل پیشرفت مکمل ہو چکی ہے جبکہ مالیاتی اخراجات میں 78 فیصد صرف کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ شہر میں پبلک انفراسٹرکچر کی معیار اور شفافیت کی علامت ہے۔


