ایمان مزاری کے خلاف مقدمے کی تفصیلات، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایمان مزاری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ریاست علی آزاد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹا۔ اس کے علاوہ، اینٹی رائٹ کٹس اور وائرلیس سیٹ چھین لی گئی، سینئر افسران کو پتھروں اور ڈنڈوں سے مارا گیا، اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔

یہ مقدمہ پولیس کو ہونے والے نقصانات اور اہلکاروں پر تشدد کے واقعے کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں