لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا، تاہم عدالت نے فیصلہ کیا کہ اس مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 6 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔


