پاکستانی معذور کارکن تنزیلہ خان کے ساتھ سویڈن میں امتیازی سلوک

اسٹاک ہوم (ایچ آراین ڈبلیو) معذور افراد کے حقوق کے لیے سرگرم معروف پاکستانی کارکن تنزیلہ خان کو سویڈن میں ایک بس میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ایک خاتون مسافر نے ان کی وہیل چیئر کی بیٹری کو “دھماکا خیز” قرار دے کر نسل پرستانہ اور امتیازی رویہ اختیار کیا۔ تنزیلہ خان نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے معذور افراد کے بین الاقوامی حقوق اور انسانی وقار کی تذلیل قرار دیا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے حلقوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر معذوروں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی رپورٹنگ میں ہمارے مددگار بنیں: hrnww.com/support-us

اپنا تبصرہ بھیجیں