اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) **جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن** نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران **عالمی امن بورڈ** کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ **ایسے امن بورڈ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے لوگ شامل ہوں۔**
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ **اس ’بورڈ آف پیس‘ میں فلسطین کے قصاب نیتن یاہو کو رکن بنایا گیا ہے، جب کہ آج بھی فلسطین میں بمباری جاری ہے۔**
انہوں نے کہا کہ **اس مجلس میں نیتن یاہو اور شہباز شریف شانہ بشانہ بیٹھے ہوں گے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔**
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ **یورپ کے کئی ممالک نے بھی اس اقدام کی مخالفت کی ہے، مگر خدا جانے ہم بطور قوم کیا سوچ رہے ہیں۔**
—
### 📰 آزاد پارلیمانی و بین الاقوامی رپورٹنگ کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں
امن، انصاف اور انسانی وقار کے لیے ہماری آواز مضبوط بنانے میں مدد کریں۔
👉 [ہماری معاونت کریں: hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


