**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)** — راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر **طارق عثمانی، جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی** اور ایگزیکٹو کونسل نے معروف اینکر پرسن **شہید ارشد شریف کی بیوہ اور سینئر صحافی جویریہ صدیق** کو بعض نامعلوم شرپسند افراد کی جانب سے ہراساں کرنے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں **مذمت** کی ہے۔
یونین نے **وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد** اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جویریہ صدیق کو ہراساں کرنے والے عناصر کا فوری سراغ لگایا جائے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور **جویریہ صدیق اور ان کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔**
یونین نے زور دیا کہ جویریہ صدیق اپنے شوہر **شہید ارشد شریف کی شہادت کے بعد ابھی بھی صدمے میں ہیں**۔ انہیں انصاف دینے کے بجائے ہراساں کرنے اور دھمکانے سے مزید ذہنی دباؤ میں ڈالنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس معاملے کی **مکمل تحقیقات** کریں اور ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دلائیں۔
—
💙 *صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لیے ہمارا ساتھ دیں:*
👉 [**hrnww.com/donate-us**](https://hrnww.com/donate-us)


