وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی وفد سے ملاقات، پاک-امریکہ سکیورٹی و انسداد جرائم تعاون پر تبادلہ خیال

**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)** — وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول **محسن نقوی** نے امریکی سفیر **نیٹلی بیکر** کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں **پاک-امریکہ تعلقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، انسداد دہشت گردی اور انسداد جرائم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے** پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ **فیڈرل انسٹیٹیوشنز، ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے لیے جدید سافٹ ویئر اور ٹریننگ پروگرامز** وقت کی ضرورت ہیں۔ امریکہ کے تعاون سے **سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی** کے قیام پر بھی بات ہوئی۔

بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کو **جدید امریکی آلات سے لیس کر کے استعداد کار میں اضافہ** کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ **این سی سی آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور مالیاتی فراڈ و دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے جدید سافٹ ویئر** وقت کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں **وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور آئی جی اسلام آباد پولیس** سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

💙 *سکیورٹی اور انسداد جرائم کے لیے تعاون میں ہمارا ساتھ دیں:*
👉 [**hrnww.com/donate-us**](https://hrnww.com/donate-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں