آئی ایم ایف کی مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مانع حمل اشیاء پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ورچوئل اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مانع حمل اشیاء پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر ختم کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم آئی ایم ایف نے اس درخواست کو یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس نوعیت کے ٹیکس سے متعلق فیصلے صرف آئندہ بجٹ کے موقع پر زیرِ غور لائے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ موجودہ پروگرام کے دوران ٹیکس ڈھانچے میں کسی فوری تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے اور اس حوالے سے مشاورت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں آبادی پر قابو پانے والی مصنوعات کو ملک بھر میں سستا اور عام آدمی کی دسترس میں لانے کی ہدایات جاری کی تھیں، تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں