بجلی کے شعبے میں ناقص کارکردگی سے 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان،

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 سال اور 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو مجموعی طور پر 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ نقصان مالی سال 2023-24 میں ریکارڈ کیا گیا، جو 591 ارب روپے تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس صورتحال کے پیش نظر بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام کیا جائے تاکہ پاور سیکٹر میں مؤثر اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نقصان کم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں